Tabassum

Add To collaction

عید الاضحٰی

*“الَسَـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه“*

*عيدكم مبارك وكل عام وانتم بخير*
*تقبل الله منا ومنكم صالح الأعمال*

*عید الأضحى کی پر خلوص مبارکباد پیش خدمت ہے.*
*رَبَّ الْعَالَمِينْ سے دعا ہے کہ ہم سب کو سنت ابراہیمی کا حقیقی نمائندہ بنائے اور ایمان و یقین، عزم و استقلال اور صبر و استقامت کا عملی پیکر بنائے ۔ عالمی سطح پر ملت اسلامیہ کو اتحاد و اتفاق سے رہنے کی توفیق عطا فرمائے تا کہ مظلومیت کے مقابلے میں سرخروئی ہمارا مقدر بنے ۔*
*آمِيْن يَارَبَّ الْعَالَمِينْ*

*اللَّه سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى آپ کی عبادات، ایثار و قربانی کو شرفِ قبولیت سے نوازے. اور زندگی کے ہر ہر لمحہ میں بھی اسی طرح ثابت قدم، اور ایثار و قربانی کرنے کی توفیق عطا فرمائے.*
*آمِيْن يَارَبَّ الْعَالَمِينْ*

*رب کریم ‎ساری امت مسلمہ کو اور اپکو دشمنوں کے شر اور حاسدوں کے حسد سے محفوظ رکھے اور آپکے ایمان، علم، عمل، عمر، عبادت، عزت، صحت، سیرت، سچائی،  جان و مال میں برکت اور رحمت‎ ‎عطا فرمائے.*
*آمِيْن يَارَبَّ الْعَالَمِينْ*

*اللَّه سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى ہماری خطائیں معاف فرمائے ، بیماروں کو شِفا عطا فرمائے ، ہمارے اہل وعیال کو نیک اور صالح بنائے ، مرحومين کی مغفرت فرمائے اور ہمیں كڑی آزمائش سے نجات عطا فرمائے ۔ عالمی وبا سے ہم سب کی حفاظت فرمائے.*
*آمِيْن يَارَبَّ الْعَالَمِينْ*

یاد رکھیں صرف جانور کو ذبح کر دینا قربانی نہیں ہے

مقصد کو سمجھنے کی کوشش کریں.. سوچ کر دیکھیں کہ وہ کیا کیفیت ہوگی جب ایک باپ اپنے ہی بیٹے کے گلے پر چھری چلانے کیلئے تیار تھا.
وہ کونسا جذبہ ہوگا جب ایک بیٹا خود ہی قربان ہونے کیلئے تیار ہو رہا تھا.. باپ سے کہہ رہا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے تو پھر دیر کس بات کی؟ تاخیر کیوں؟
قربانی صرف پیسوں سے خریدے گئے جانور کی قربانی نہیں ہو سکتی. یہاں قربانی ہر اس چیز کی قربانی ہے جو آپ کو آپ کے خالق و مالک سے دور لے جا رہی ہو..  یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ کو اس دنیا کی ہر چیز سے آپ کا رب آپ کا اللہ تعالیٰ پیارا ہے.
قربانی کرتے وقت اپنی ضد، انا، تکبر ،ہوس ،حسد، جھوٹ، چوری ،سود ،فریب، دھوکا، رشوت، کرپشن، فساد، قتل و غارت، لوٹ مار، ناپ تول میں کمی، زبان کی تلخی، نفرت، بغض اور غرور ان سب چیزوں کو قربان کر دیں....
اپنے ارد گرد لوگوں کا خیال رکھیں. ہماری کم ظرفی یہ ہے کہ ہم گوشت اکثر ان لوگوں کے گھروں میں بھجواتے ہیں جن کے ہاں قربانی ہو رہی ہوتی ہے.
جن کے گھر قربانی ہو ہم ان کے گھر بڑے بڑے شاپر بھر کر بھیج دیتے ہیں اور جن کے گھر قربانی نہیں وہاں ہم تین ہڈیاں اور دو بوٹی کا مکسچر بنا کر بھیج دیتے ہیں.
اچھا گوشت بھیج دیا کریں.. کسی کے گھر اگر پانچ بوٹی ہی بھیجنی ہے تو کم از کم اچھی ہی بھیج دیں....
شکریہ....
میری طرف سے آپ سب کو عید الاضحٰی بہت بہت مبارک ہو 🌹
اللہ تعالیٰ آپ سب کو سلامت رکھے آمین🌹

   11
8 Comments

Alka jain

11-Jul-2022 04:04 PM

Nice 👌👌

Reply

Rahman

11-Jul-2022 12:06 PM

Bhut khoob

Reply

Chudhary

11-Jul-2022 12:04 PM

Nice

Reply